• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ہزار سے زائد ڈلیوریز میں معاونت کرنے والی80 سالہ نرس ریٹائر

India 80 Year Old Nurse Assisting In More Than A Thousand Dollars

بھارت میں ایک ہزار سے زائد بچوں کی ڈلیوری میں معاونت فراہم کرنے والی 80سالہ نرس کم مڈوائف نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے لی۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالے کے دور دراز گاؤ ں میں رہنے والی مڈوائف کائیک موکھم کو مقامی لوگ پیار سے’’ کانگ کائیک‘‘ کے نام سے بھی پکارتے ہیں۔

کانگ کائیک کا شمارریاست کے اُن چند اسٹوڈنٹس میں ہوتا ہے جنہیں 1952ء میں علاقے کے ایک رورل سینٹر کے لئے چُنا گیااور پھر انہوں نے نرسنگ ٹریننگ اور مختلف اسپتالوں میں انٹرن شپ مکمل کی جس کے بعد انہوں نے کھارنگ رورل سینٹر(KRC)میں کام کا آغاز کیا۔

کائیک نے جون 2017ء میں بڑھتی عمر کے ساتھ جسمانی کمزوری کے باعث اسپتال میں داخلے تک مسلسل 62سال فل ٹائم خدمات انجام دیں۔

معمر کانگ کائیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اب یہ ذمہ داری نئےآنے والوں کو سونپ دی ہے اور امید ہے وہ گاؤں کے غریب اور صرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبودکے اس کام کو جاری رکھیں گے۔

رورل سینٹر کی منیجنگ کمیٹی نےکانگ کائیک کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا اور اُن کی خدمات کے اعتراف میں سووینیر،کچھ نقد رقم اور تعریفی سند دی گئی۔

تازہ ترین