• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جمعے کو پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس بُلالیا

Prime Minister Convened The Meeting Of Parliament Leaders On Friday

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کے سربراہوں کو جمعے کی صبح ساڑھے9بجے اپنے چیمبر میں بلایاہے۔

وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی میں بتایاکہ ملاقات میں وزیراعظم تمام رہنماؤں کوفاٹااصلاحات بل پر اعتماد میں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل پر پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فاٹا اصلاحات بل ایوان میں لانے کا فیصلہ ہوگا۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے شرکت کی درخواست کردی ہےجبکہ سینیٹ میں بھی خود جا کرسب کو دعوت دیں گے۔

دوسری جانب فاٹا اصلاحات بل کے معاملے پرمتحدہ اپوزیشن نے حکومت سے مذاکرات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

اپوزیشن پارلیمانی کمیٹی میں فرحت اللہ بابر، اعجاز جاکھرانی، سراج الحق، صاحبزادہ طارق اللہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین اور میاں عتیق بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

پی ٹی آئی کمیٹی کے لیے دو نام دے گی، فاٹا کی نمائندگی شاہ جی گل آفریدی کریں گے۔

اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ بل ایوان میں لانے تک قومی اسمبلی کابائیکاٹ جاری رکھا جائے گا۔

تازہ ترین