• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یورنیورسٹی انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ واپس لے لیا

Peshawar University Administration Has Avoided The Fees

پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلباء کے شدیداحتجاج کے بعد فیسوں میں کیا جانے والا 10 فی صد اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ حکام کے مطابق فیصلہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

پشاور یونیورسٹی میں متحدہ طلباء محاذ کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے سامنے بالاآخر یونیورسٹی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔

یونیورسٹی حکام کے مطابق فیسوں میں کیا گیا 10 فی صد اضافے واپس لینے کا فیصلہ سنڈیکیٹ اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف نے کی۔ اجلاس میں فیسوں کے معاملے اور یونیورسٹی کے دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین