• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس: چیف الیکشن کمشنر برہم

Pti Funding Case

 الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور آج بھی پیش نہ ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ساڑھے3 سال سے کیس آپ کی وجہ سے زیر التوا ہے ،آپ کہتے ہیں کہ ہم تحمل سے سنیں ،الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری فنانس کو طلب کر لیا ۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت میں درخواست گزار اکبر ایس بابرنےالیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ ساڑھے 3سال کا عرصہ گزر چکا ہے،پی ٹی آئی میں کروڑوں کی فنڈنگ میں خرد برد ہوئی، ہائی کورٹ کے اسٹے کا جب تک تحریری آرڈر نہ آئےآپ سماعت جاری رکھیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے وکیل ثقلین حیدر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اختیار سماعت کو چیلنج کر کے ڈیڑھ سال ضائع کیا،آپ کے بہت مشہور وکیل نے الیکشن کمیشن کا دائرہ کار ہی چیلنج کر رکھا ہے۔

الیکشن کمیشن نے سماعت 16جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکریٹری مالیات سردار اظہر فاروق کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

تازہ ترین