قومی احتساب بیورونے شاہ خاور کو اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کردیاہے ۔ شاہ خاور حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔
نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ خاور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہ چکے ہیں، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے مقدمات کی پیروی میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
پی جی اے کی تعیناتی کے لیے 2ہفتے قبل بھیجی گئی نیب کی سمری پر عمل ہونا باقی ہے ، عدالت عظمیٰ اور احتساب عدالتوں میں اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے۔
پی جی اے کی اسامی خالی ہونے کی وجہ سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوسکتی تھی، شاہ خاور حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔