• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گل پلازہ کے قریب عمارت میں آگ لگ گئی

Karachi Building On Fire Near Gul Plaza

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کے قریب ایک اور شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی۔

فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی 3 گاڑیاں اور اسنارکل آگ لگنے کے مقام پر روانہ کی گئیں جو آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہوگئیں۔

فائربریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی نویں منزل میں لگی ہے جس کی شدت میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

ادھر کراچی میں سپرہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب ایک بار پھر آگ بھڑک اٹھی، فائربریگیڈ نے 21گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا تھا۔

سپرہائی وے جنجال گوٹھ میں بھوسے اور پرانے کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر 21 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

آگ لگنے سے گودام کی دو منزلہ عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔

تازہ ترین