• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتے کا شاخسانہ، بلڈر کا بیٹا جاں بحق، ملزم ہلاک، 6 زخمی

Two Killed And Six Injured In Lyari

کراچی کے علاقے لیاری میں بھتے کی وارداتیں پھر سر اٹھانے لگیں، بھتہ نہ دینے پر بلڈر کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔

علاقہ مکین اور ملزمان میں فائرنگ کے تبادلےسے ایک ملزم ہلاک اور5راہ گیر زخمی ہوگئے۔

کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے، لاشوں کو قانونی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

ایس ایس پی سٹی عدیل چانڈیو کے کے مطابق واقعہ بھتہ میں مزاحمت پر پیش آیا۔

زیر تعمیر عمارت کے مالک سے دو ملزمان نے بھتہ طلب کیا، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے بلڈر کا بیٹا جاں بحق ہو گیا۔

واردات دیکھ کر علاقہ مکینوں نے ملزمان پر فائرنگ کی، جس سے ایک ملزم ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کی زد میں اکر ایک خاتون سمیت پانچ راہ گیر بھی زخمی ہوگئے،ہلاک اورزخمی ملزم آپس میں سگے بھائی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے ایک شخص کا نام رئیس خان معلوم ہوا ہے جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں میں بوبی اللہ داد، روزینہ اعجاز، خان محمد، زاہدشوکت اور صالح محمد شامل ہیں۔

ادھر کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں نیشنل میڈیکل سینٹر کے قریب گھر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی ہے۔

تازہ ترین