• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا بل فنی وجوہات کے باعث واپس لیا ہے: امیر مقام

Fata Bill Taken Back Due To Technical Issues Amir Muqam

مسلم لیگ ن کے رہنما انجینئر امیرمقام نے کہا ہےکہ فاٹا بل فنی وجوہات کے باعث واپس لیا ہے، جلد دوبارہ پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔

مسلم لیگ نون صوبہ خیبر پختون خوا کے رہنما انجینئر امیر مقام سندھ کے دورے پر ہیں وہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں پارٹی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

کراچی میں جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن سندھ شاہ محمد شاہ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیرمقام نے کہا کہ مسلم لیگ بروقت انتخابات چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، عوام کی عدالت میں جانے سے خوف زدہ لوگ انتخابات نہیں چاہتے ۔

امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختون خوا میں احتساب کو تالے لگا دیئے ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم میں دھڑے بندی نے ان کے ووٹرز کے علاوہ سیاستدانوں کو بھی کنفیوز کردیا ہے کہ وہ کس دھڑے سے بات کریں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے سب سے بڑے حامی خود نواز شریف ہیں، فاٹابل جلد ایوان میں پیش کریں گے۔

تازہ ترین