• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے بدترین شکست ہمیں سبق سیکھنا ہوگا، روہت شرما

Worst Defeat From Srilanka Learn Lessonsrohit Sharma

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں پہلے میچ میں بدترین شکست آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے ،ہمیں اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما نے کہا کہ ایسے میچ ہمیں اپنی غلطیوں اور خامیوں پر نظر ڈالنے کا موقع فراہم کرتے ہیں، اب ہمارے پاس مزید غلطی گنجائش نہیں ہے۔

روہت شرما ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن بیٹنگ لائن کی بدترین ناکامی نے اس کا مزہ کرکرا کردیا۔

اگر سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی اس میچ میں سری لنکن بولرز کے سامنے کھڑے نہ ہو تے اور 65 رنز نہ بناتے تو میزبان ٹیم ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر سکتی تھی۔

روہت شرما نے سری لنکن بولرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے موسم اور ماحول سے بھرپور انداز میں استفادہ کیا، آئندہ ایسی صورتحال ایسی نمٹنے کا گر سیکھنا ہوگا۔

بھارتی کپتان کے مطابق ان کے بیٹسمینوں نے کوئی غلط شاٹ نہیں کھیلا بلکہ سری لنکن بولرز نے بالکل درست لائن لینتھ سے گیندیں کیں اور وکٹیں لیتے رہے،دوسری جانب مہندر سنگھ دھونی نے ٹیم کو بڑی خفت سے بچانے میں کامیاب رہے۔

تازہ ترین