شمالی یورپ میں برفانی طوفان کے باعث سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
برطانیہ ،بیلجیم اور ہالینڈ میں سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ فرانس اور اسپین میں طوفانی ہواؤں سے فیری سروس متاثر ہوئی۔
کروشیا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔ادھر بوسنیا میں بھی طوفانی ہواؤں نے تباہی مچادی۔برطانیہ میں شدید موسم کےباعث نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے، اسکول بند کردیے گئے ہیں۔
میٹرو اسٹیشنز بھی بند ہیں،جبکہ یورپ کے انتہائی مصروف ہیتھرو ایرپورٹ پرایک چوتھائی پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں، وسطی اور شمالی انگلینڈ، برمنگھم اور ویلز برف سے ڈھک گئے ہیں۔
شدید سردی اور برفانی طوفان کے باعث برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔