• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کراچی کی اے پی سی، اتوار کو ملین مارچ کا اعلان

Jamata E Islami Karachi Announces Million March On Sunday

کراچی میں جماعت اسلامی نے اتوار کو ملین مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔

جماعت اسلامی کی آ ل پارٹیز کانفرنس میں مذہبی جماعتوں نے امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کےفیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت ادارۂ نورحق میں آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس کی صدارت نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو نے کی ۔

کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم، جے یو آئی کے قاری عثمان، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ناظر عباس، مولانا عبدالکریم عابد، مطلوب اعوان، بشارت مرزا اوردیگر نے شرکت کی۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس تسلیم کرنے کےفیصلے کے خلاف جماعت اسلامی نے آ ل پارٹیز کانفرنس میں ملین مارچ کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے ملین مارچ کی تمام جماعتوں نے حمایت کی۔

ملین مارچ اتوار 17دسمبر کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ سے حسن اسکوائر تک کیا جائے گا۔

تازہ ترین