• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

اکیڈمی ایوارڈز کے بعد سب سے زیادہ معتبر تسلیم کیے جانے والے گولڈن گلوب ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیاگیا ہے ۔

75ویں سالانہ گولڈن گلوب ایوارڈز کی تقریب کے لیے ارکان نے 25 مختلف کیٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے،جن میں سب سے زیادہ یعنی 7 نامزدگیاں ہالی وڈ کی فنٹسی ڈرامہ فلم ’دی شیپ آف واٹر‘ کے حصے میں آئی ہیں جبکہ نامزدگیوں کے مطابق دوسرے نمبر پر فلم دی پوسٹ براجمان ہے۔

گولڈن گلوب ایوارڈز کی درج ذیل کیٹیگریز کے لیے نامزدگیاں کی گئیں، جس میں پہلے بیسٹ موشن پکچرز ڈرامہ فلم کے لیے کیٹیگری میں کال می بائے یوئر نیم،ڈنکرنک،دی پوسٹ،دی شیپ آف واٹراورتھری بلبورڈز: آؤٹ سائیڈ ابنگ میسوری شامل ہیں۔

بیسٹ موشن پکچرز میوزیکل کامیڈی کی کیٹیگری میں ہالی وڈ فلم گیٹ آؤٹ،دی گریٹیسٹ شو مین،آئی ٹونیا،لیڈی برڈ،دی ڈزاسٹر آرٹسٹ شامل ہیںجبکہ بیسٹ فارن لینگوئج فلم کی کیٹیگری میں فلم اے فنٹاسٹک ویمن،فرسٹ دی کلڈ مائی فادر،ان دی فیڈ،دی اسکوائر شامل ہیں۔

اینیمیٹیڈ فلموں میں کامیڈی ڈرامہ فلم کوکو اور فرڈینینڈسب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیںتاہم گولڈن گلوب ایوارڈز ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن کے تحت دیے جاتے ہیں جن کا فیصلہ 93 اراکین کرتے ہیں۔

رواں برس گولڈن گلوب کی 75 ویں تقریب 7 جنوری 2018 کو امریکا میں منعقد ہوگی اور تقریب کو این بی سی ٹی وی چینل پر براہ راست بھی دکھایا جائے گا۔

اس کے علاوہ گولڈن گلوب ایوارڈز کے لیے جن کیٹٰیگریز کی نامزدگیاں کی گئی، ان میں بیسٹ پرفارمنس ایکٹر ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ پرفارمنس ایکٹریس ان موشن پکچرز ڈرامہ، بیسٹ ایکٹر اور ایکٹریس ان میوزیکل کامیڈی، سپورٹنگ ایکٹر اور سپورٹنگ ایکٹریس سمیت بہترین ڈائریکٹر، بہترین اینیمیٹڈ فلم، بہترین اسکرین رائٹر، بہترین ٹی وی ڈرامہ، بہترین ٹی وی سیریل اور بہترین ٹی وی سیریل اداکار و اداکارہ سمیت مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز کے لیے نامزدگیاں کی گئیں۔

تازہ ترین