• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس گیل کے لاٹھی چارج کی بدولت بنگلا دیش پریمئر لیگ کا سیزن فائیو کا ٹائٹل رنگ پوررائیڈرز نے اپنے نام کرلیا۔

شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کرس گیل کی رنگ پور رائیڈرز نے شاہد آفریدی کی ڈھاکا ڈائنا مائیٹس کو 57رنز سے شکست دیدی۔

ڈھاکا ڈائنا مائیٹس کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، رنگپور نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔

جانسن چارلزکی وکٹ 5کے مجموعی اسکور پرگری ،وہ 3رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، فائنل میں کرس گیل اور برینڈن مکولم نے خوب رنگ جمایا، دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ پر 201 رنز کی شراکت قائم کی۔

اس دوران گیل نے ڈھاکا ڈائنامائیٹس کے بالرز کو 18 چھکے لگائے اور ٹی ٹوئنٹی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، جارحانہ مزاج بیٹسمین نے 69 گیندوں پر 146رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 5 چوکے بھی شامل تھے۔

دوسرے اینڈ پر موجود برینڈن مکولم 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51رنز بنائے اور مخالف ٹیم کے لئے بڑا ہدف تیار کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

کپتان شکیب الحسن نے 1وکٹ حاصل کی، 207 رنز کے ہدف کےتعاقب میں ڈھاکا ڈائنامائیٹس کی ٹیم نے 9وکٹ پر 149رنز ہی بناسکی، یوں رنگ پور رائیڈرز نے میچ 57 رنز سے جیت لیا۔

ڈھاکا الیون کے پولارڈ سمیت 4 چار ٹاپ آرڈر پلیئرز صرف 29 رنز پر پویلین لوٹ گئے، تباہ کن آغاز کے بعد کپتان شکیب الحسن نے ظہور السلام کے ساتھ مل کر اسکور 71 رنز تک پہنچادیا، اس کے بعد شکیب الحسن 26، مصدق 1 اور آفریدی 8 رنز بناکر ایک کے بعد ایک کرکے میدان چھوڑتے چلے گئے۔

ڈھاکاالیون کی طرف سے ظہو رالسلام 50رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، رنگپور کے سوہاگ غازی ، اسرواڈانا اور نظم السلام نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

میچ اور سیریز کے دوران اپنے چھکوں اور چوکوں سے شائقین کا جذبہ گرمانے والے کرس گیل کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ دیا گیا۔

تازہ ترین