• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی خوشی میں سنگر بن گئے ۔

جی ہاں کرکٹ میدان میں چوکے چھکے مارنے والے کرکٹ کے بادشاہ ویرات کوہلی نے اپنی شادی کی تقریبات کے دوران انوشکا شرما کے لیے اپنی آواز میں میرے محبوب قیامت ہوگی گانا گنگنایا تو انوشکا شرما بھی بے حد خوش ہوئیں اور ان کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔

واضح رہے گذشتہ روز انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی جانب سے سوشل میڈیا اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا تھا۔

اس کے بعد دونوں نئے نویلے جوڑے کے لیے نہ صرف مداحوں کی جانب سے بلکہ فلمی اور کرکٹ اسٹارز کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پرہٹ ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین