• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی پر 'مہنگا ترین دعوت نامہ

یوں تو دنیا بھر میں امیروں کی مہنگی ترین شادیاں آئے روز خبروں کی زینت بنتی نظر آتی ہیں تاہم بھارت کے معروف بزنس مین مکیش امبانی نے اپنے بیٹے کی شادی کا مہنگا ترین کارڈ بنوا کر لوگوں کو حیران کر ڈالا ہے۔

جی ہاں ان دنوں جہاں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، وہیں بھارت میں ایک اور معروف شخصیت کے بیٹے کی شادی کی تیاریاں بھی جاری ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے معروف بزنس مکیش امبانی کے بیٹے آکاش امبانی کی اسی ماہ شادی ہے، جس کے لئے انہوں نے مہنگا ترین شادی کاکارڈ چھپوایا ہے ۔

اس کارڈ کی خاصیت یہ ہے اسے سونے سے بنا یا گیا ہے اور اس کی قیمت تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہے، جسے اگر بیچا جائے تو اس قیمت سے آئی فون ایکس خریدا جاسکتا ہے۔

واضح رہے اب تک اس شادی کی باقاعدہ تاریخ تو سامنے نہیں آسکی تاہم شادی کا کارڈ ضرور وائرل ہوگیا ہے۔

تازہ ترین