• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹسٹوں نے مہارت سے ہانگ کانگ کے ماڈلز تخلیق کر دیے

ماہر آرٹسٹوں کی کمال مہارت کے کیا کہنے ،جنہوں نے ہانگ کانگ کی شہری زندگی سے متاثر ہوکر مختلف عمارتوں اور روز مرہ زندگی کے شاندار ننھے ماڈلز تخلیق کرڈالے ہیں۔

یوں تو دنیا بھر میں کئی ایسے باصلاحیت فنکار موجود ہیں، جواپنے منفرد فن اور انوکھے کارناموں کے ذریعے لوگوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

لیکن ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ماہر آرٹسٹوں نے مختلف عمارتوں اور جگہوں کے ننھے ماڈلز تخلیق کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیاہے۔

جی ہاں ان فنکار وں نے ہانگ کانگ کی شہری زندگی سے متاثر ہوکر مختلف عمارتوں اور روزمرہ زندگی کے شاندار ماڈلز تیار کیے، جسے دیکھ کر شائقین نا صرف حیران ہوئے بلکہ ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے بھی نظر آئے۔

تازہ ترین