• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے شہر’ڈورٹمنڈ‘ میں سالانہ کامک کون کا رنگا رنگ میلہ سج گیا ہے ، جس میں سینکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

3 روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروز اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے ۔

ان کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز، گیمز ،ایڈیشنز اور کھلونے بھی پیش کیے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے مو ضو ع پر ہو نے والے اس کنو نشن میں کوئی سپر ہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھتا رہا، جبکہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لبا س پہن رکھے تھے۔

تازہ ترین