• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیاں کیا پہنیں، کیا نہیں، بھارتی سیاستدانوں کے احمقانہ مشورے

Indian Politicians Suggest Girls About Dresses To Wear

لڑکیاں کیا پہنیں، کیا نہ پہنیں، بھارتی وزیروں اور ان کے اتحادی سیاست دانوں کے احمقانہ مشورے جاری ہیں۔

وزراء سمیت کئی سیاست دانوں کا خیال ہے کہ زیادتی کے واقعات میں اضافے کی وجہ خواتین کا لباس ہے۔

بھارتی وزیر ستیاپال سنگھ نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جینز پہننے والی لڑکیوں سے کوئی شادی کرنا پسند نہیں کرتا، بھلا کون ایسی لڑکی سے شادی کرے گا جو جینز پہن کر شادی کے منڈپ آئے گی۔

اس سے پہلے وزیر ثقافت منیش شرما ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ بھارت آنے والی غیر ملکی خواتین اسکرٹ نہ پہنیں۔

وزیر تعلیم ٹی تھیا گاراجن نے انتہائی سنجیدگی سے یہ مضحکہ خیز بیان دیا کہ لڑکیاں بے ہودگی سے بچنے کے لیے اوورکوٹ پہنیں۔

آشا مرجے خود خاتون ہیں لیکن کہتی ہیں کہ زیادتی کی وجہ خواتین کے لباس ہوتے ہیں، سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو اعظمی کا کہنا ہے کہ خواتین مردوں کو متوجہ کرنے کے لیے مختصر لباس پہنتی ہیں۔

تازہ ترین