• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ:پاکستانی ٹیمیں میڈلز کی دوڑ سے باہر

World Sepak Takra Championship Pakistan Teams Out From Medal Race

پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیمیں عالمی سیپک ٹاکرا چیمپئن شپ کے ریگو اور ہوپس ایونٹ میں میڈلز کی دوڑ سے باہر ہوگئیں۔بنکاک میں جاری عالمی چیمئپن شپ کے دوسرے روز سوئٹزر لینڈ نے مینز ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں جبکہ خواتین کی ٹیم کو ملائشیا اور جنوبی کوریا کی ٹیموں نے شکست دی۔

Kanga-Takra222

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمن ٹیم کو ملائشیا نے دو صفر سے جبکہ جنوبی کوریا نے بھی پاکستان کو دو صفر سے شکست دی ۔ پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے کپتان ریحانہ آصف، مریم بٹ اورآرزوخان نے شرکت کی اور عمدہ کھیل پر تماشائیوں سے داد وصول کی اگرچہ میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔

اسی طرح سابق عالمی چیمپئن جنوبی کوریا کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کرکردگی کے سلسلےکو جاری رکھا اور کم مارجن سے شکست کا سامنا کیا۔ تاہم دونوں میچوں میں شکست کے بعد خواتین ٹیم کے میڈل جیتنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔

اگرچہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے سابق عالمی چیمپئن جنوبی کوریا کے خلاف اچھی کردگی دکھائی اور بیسٹ آف تھری کے دوسرے سیٹ میں حیرا ن کن کھیل پیش کیا لیکن مخالف ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے فائٹ بیک کرتے ہوئے قومی ٹیم کو شکست دی۔ مردوں کے مقابلوں میں پاکستان کو ریگوایونٹ میں سوئٹزر لینڈ نےدو صفر سے زیر کرکے کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر کیا۔

پاکستانی ٹیم کاشف فاروقی، ذیشان احمد اور فرحان ، شاکرحسین اور محمد خالد پر مشتمل تھی جنہیں پہلے سیٹ میں پندرہ ، اکیس اور دوسرے سیٹ میں انیس اکیس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اگر پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت جاتی تو برانز میڈل کی حقدار بن جاتی۔

پاکستان کی مردوں اور خواتین ٹیم ایونٹ کے تیسرے دن بدھ کو پاکستانی کی خواتین ٹیمیں ویمن ڈبلز میں نیپال اور ایران کے خلاف دو میچز جبکہ مینز کی ٹیمیں جرمنی اور بلجیم کے مدمقابل ہوں گی۔ میچز کو دیکھنے کیلئے پاکستان سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکرٹری نوشاد احمد اور سندھ اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت بھی وینو پرموجود تھے۔

تازہ ترین