• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: آگ سے زمین بوس عمارت کے ملبے سے لاش برآمد

Hyderabad Dead Body Found From Debris Of Building

حیدرآباد میں آگ لگنے سے دو منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی، حادثے میں ایک بچی جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔

عمارت میں آتش بازی کا سامان بنانے کی غیرقانونی فیکٹری قائم تھی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے فیکٹری پارٹنر کو گرفتار کر لیا جبکہ مالک سلیم شیخ فرار ہو گیا۔

پھلیلی کے قریب ٹنڈو میر محمود میں گزشتہ رات ایک دو منزلہ عمارت میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور عمارت زمین بوس ہوگئی۔

آگ نے قریبی گتے کے گودام کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، عمارت کے ملبے سے 9 ماہ کی بچی کی لاش اور 10 افراد کوزخمی حالت میں نکالا گیا۔

فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے میں آگ پر قابوپالیا، اے ڈی سی ون غلام قادر جونیجو کا کہنا ہے کہ رہائشی عمارت میں غیرقانونی فیکٹری قائم تھی اور آتش گیر مادہ میں دھماکے کے بعد آگ لگی۔

ٹنڈو میر محمود کے کئی گھروں میں پٹاخے بنانے کی چھوٹی فیکٹریاں قائم ہیں، ایک زیر تعمیر مکان سے بھاری مقدار میں آتش گیر مادہ، پٹاخے اور پھلجڑیاں بھی ملی ہیں۔

تازہ ترین