• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں جعلی شہد تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی

Factory Manufacturing Fake Honey Caught

لاہور میں شیرے اور گلوکوز سے جعلی شہد تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے علاقے نولکھا میں کارروائی کے دوران دو ہزار کلو جعلی شہد برآمد کرکے تلف کردیا ۔

شہد کے چھتے فوم اور پلاسٹر آف پیرس سے تیار کیے جاتے تھے ، شہد کو خالص ثابت کرنے کے لیے اس میں جعلی چھتے کے ٹکڑے رکھے جاتے تھے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کے مطابق نولکھا کے علاقے میں قائم فیکٹری کے میں شیرے اور گلوکوز کی مدد سے جعلی شہدتیار کیا جارہاتھا ۔

فوڈ اتھارٹی حکام نے 2ہزار کلو جعلی شہد برآمد کر کے تلف کر دیا، تھانہ نولکھا میں ایف آئی آر درج کرانے کےبعد فیکٹری سیل کردی گئی۔

دوسری جانب بچوں کے معروف دودھ میں خطرناک وائرس کا انکشاف ہونے کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے دودھ کا اسٹاک سیل کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق مذکورہ دودھ میں سالمولینا وائرس پایا گیا ہے،دودھ فروخت کرنے والے اسٹورز سے اسٹاک کو ہٹا کر سیل کیا جا رہا ہے۔

کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت صوبے بھر کے تمام شہروں میں کی گئیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ دودھ کے بچوں پر اثرات کے حوالے سروے رپورٹ مکمل ہونے تک اس کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ سالمولینا وائرس سے بچوں میں اسہال، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں ہوتی ہیں۔

کمپنی نے متاثر ہونے والے ممالک سے اسٹاک واپس منگوانا شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین