• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،عمارت میں لگی آگ بجھا دی گئی، لاکھوں کا سامان بھسم

Karachi Fire On Factory Doused

کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر عمارت کی نویں منزل پرآگ لگ گئی، 7دکانوں میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،دوگھنٹے بعد آگ پرقابوپالیا گیا ۔

گل پلازہ کےقریب عمارت کی نویں منزل پر آگ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں اور ایک اسنارکل موقع پر پہنچیں۔

عینی شاہد کے مطابق فائربریگیڈ کا عملہ ایک گھٹنے تاخیر سے پہنچا اور پائپ کو نویں منزل تک پہنچانےمیں بھی تاخیر سے کام لیا۔

شدید دھویں کے باعث فائربریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آتشزدگی کےواقع میں 7دکانیں مکمل طورپر جل گئیں۔

د و گھنٹے کی کوششوں کے بعد فائربریگیڈ نے آگ پرقاپولیا ۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ شرکٹ کے باعث لگی، دکانوں میں پلاسٹک کے برتن،لکڑی کا فرینچر اور اس پر ہونے والی پولیس کا سامان موجود ہونے کی وجہ سے آگ پرقابوپانے میں وقت لگا۔

متاثرہ دکانداروں کا کہنا ہے آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

تازہ ترین