• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہیدعبدالمعید اوربشارت قابل فخر سپوت ہیں، نوازشریف

Martyred Abdul Moeed And Basharat Are Sons To Be Proud Of Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ عبدالمعید اورسپاہی بشارت شہدا کے قافلے کے قابل فخر سپوت ہیں۔

ایک پیغام میں انہوں نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےمزید کہاکہ عبدالمعید اور بشارت جیسے شہدا پاکستانی قوم کا فخر و غرور ہیں۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ شہدا کے ورثا کی پوری قوم مقروض رہے گی، معید اور بشارت کی شہادت اس امر کا ثبوت ہے کہ ہمارے افسر اور جوان شہادت میں ایک دوسرے پر بازی لے جاتے ہیں۔

نوازشریف نے شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

تازہ ترین