• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام امن مذاکرات کا اگلا دور 21 دسمبرسےقازقستان میں شروع ہو گا

Syrian Peace Talks Next Session Will Resume In Kazakhstan On December 21

شامی حکومت اور اپوزیشن گروپوں کے درمیان امن بات چیت کا ایک نیا دور 21 وار 22 دسمبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہو گا۔

Syria222

قازق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں لاپتہ اور مغوی افرادکی بازیابی، قیدیوں کی رہائی، انسانی امداد کی رسائی اور سیف زون کے موضوعات پر خصوصی توجہ مرکوز ہو نگی۔

یہ اعلان گزشتہ روز اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر ولادیمر پوتین کی جانب سے شام میں موجود روسی افواج کے ایک بڑے حصّے کے انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Syria333

پوتین کا یہ حکم شام میں حمیمیم کے روسی اڈّے کے غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر سامنے آیا۔ آستانہ بات چیت جس میں روس، ایران اور ترکی شامل ہیں، کا مقصد شام کے تنازع کو حل کرنا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چھ برسوں کے دوران اب تک تین لاکھ سے زاید افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جب کہ دس لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر اور پناہ گزین بن گئے۔

تازہ ترین