• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Cricket Team Will Play 28 Test During 2019 To 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے چار سال میں 28 ٹیسٹ کھیلے گی،آئی سی سی کے 2019ءسے 2023ء تک کیلئے تیار کئے جانے والے مجوزہ فیوچر ٹوور پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان ٹیم چار سال کے دوران 28ٹیسٹ، 38ون ڈے اور 38ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹوور پروگرام پر ممبر بورڈز کی جانب سے تجاویز سامنے آگئی ہیں ، جس کی بنیاد پر ایف ٹی پی ڈرافٹ تیار ہوگیا ہے جس کو عبوری منظور کیلئے فروری میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور پھر جون میں آئی سی سی بورڈ میں پیش کیا جائے گا ۔

چار سال کے عرصہ میں ٹیسٹ چیمپئن شپ لیگ کے دو سائیکلز مکمل ہوں گے جبکہ ون ڈے لیگ کا ایک سائیکل ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پہلے سائیکل میں میں 2019 ء اور 2020ء میں جنوبی افریقہ سے ہوم سیریز جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے اووے سیریز کھیلے گی۔

سن 2020ء اور 2021ءمیں پاکستان ٹیم سری لنکا اور بنگلا دیش سے ہوم سیریز جبکہ انگلینڈ سے اووے سیریز کھیلے گی۔

جون 2021ء میں پہلا ٹیسٹ لیگ چیمپئن شپ فائنل ہوگا ۔

سن 2021ء اور 2022ء میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے ہوم سیریز کھیلے گی جبکہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اووے سیریز ہوگی۔

سن 2022ء اور 2023ء میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جبکہ گرین شرٹس سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

اس طرح 2019ء سے 2023ء میںچار سال کے دوران پاکستان ٹیم 28ٹیسٹ ، 38ون ڈے اور 38 ہی ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین