• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی سیریز پر فیصلے کا منتظر،پی سی بی ذرائع

Pakistan Cricket Board Waiting The Decision Of Pak Ind Series

مجوزہ فیوچر ٹوور پروگرام میں پاکستان کرکٹ بورڈ بھارتی سیریز پر فیصلے کا منتظر ہے ذرائع پی سی بی کے مطابق پی سی بی نے19میچز کی سلاٹ بھارت سے میچز کیلئےکھلی رکھی ہے۔

واضح رہے انٹرنشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری مجوزہ فیوچر ٹوور پروگرام کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی سیریز شامل نہیں کی گئی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی ڈسپیوٹ کمیٹی کےفیصلے تک ایف ٹی پی پرسائن نہیں کرے گا، فیصلہ پی سی بی کےحق میں آیا تو بورڈ بھارت سے میچز ایف ٹی پی میں شامل کرائے گا اگر فیصلہ خلاف آیا تو پی سی بی نئی ٹیم کےساتھ سیریز شیڈول جاری کرے گا۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے چار سال میں 28 ٹیسٹ کھیلے گی، آئی سی سی کے 2019ء سے 2023ء تک کیلئے تیار کئے جانے والے مجوزہ فیوچر ٹوور پروگرام کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مجوزہ فیوچر ٹوور پروگرام کی تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم چار سال کے دوران 28ٹیسٹ، 38ون ڈے اور 38ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے گی۔

تازہ ترین