• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Making False Stories About Me Trump

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے جنسی ہراساںکے الزامات کا جواب سوشل میڈیاپرایک پیغام میڈیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے والی خواتین سے کبھی نہیں ملا، میرےخلاف جھوٹی کہانیاں گھڑی جارہی ہیں۔

خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی تحقیقات کا مطالبہ کرنے والوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ہمارے روس سے تعلقات کے الزامات ثابت نہیں کرسکے،اب ڈیموکریٹ مجھ پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزامات لگارہے ہیں۔

واضح رہے سلامتی کونسل میں امریکی مندوب نکی ہیلے نے بھی الزام لگانے والی خواتین کی بات کی تائید کی تھی جبکہ 3 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے بھی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا تھا۔

تازہ ترین