• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیئے

Trump Sign 700 Dollars Bill

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے700ارب ڈالر مالیت کا نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کی آدھی رقم کی ادائیگی دہشت گردوں کےخلاف کارروائی سےمشروط ہے،تاہم مشروط رقم امریکی وزیردفاع کےسرٹیفکیٹ کےبعداداکی جائےگی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مالیت کے دفاعی بل امریکی فوج کو جدید تر اور مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، مالیت دفاعی بل امریکی فوجی قوت کی بحالی کےعمل میں مددگار ہوگا۔

نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کےمتن کے مطابق رقم کولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں دی جائےگی، نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کےمطابق پاکستان کیلئے70ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین