• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ سالہ بچے نے یوٹیوب پر ایک کروڑ10لاکھ ڈالر کمالئے

معروف ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ’’ یوٹیوب‘‘ پر 6 سالہ بچے نے کھلونوں سے کھیلتے کھیلتے ایک کروڑ10لاکھ ڈالر کما کر سب کو حیران کردیا۔

امریکی جریدے فوربس کے مطابق2017ء میں 6 سالہ بچے ریان کے یوٹیوب چینل نےایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر کمائے۔

فوربس کے مطابق ریان یوٹیوب سیلیبریٹیز کی فہرست میں 8 ویں نمبر پر ہے۔

ryan02

امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2017 میں یوٹیوب چینلز کے ذریعے پیسے کمانے والے ٹاپ ٹین افراد کی مجموعی آمدنی 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی۔

ریان کو 2015ء میں اس وقت شہرت ملی جب اُس نے ’’Giant Egg Surprise‘‘ نامی ڈبے کو کھولنے اور اس میں موجود کارز سیریز کے 100سے زائد کھلونوں کے تعارف پر مبنی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی، جو وائرل ہوگئی، اس ویڈیو کو 80کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ریان کی تمام ویڈیوز کی پروڈکشن اور ایڈیٹنگ اس کے والدین کرتے ہیں، ان ویڈیوز میں وہ نئے آنے والے کھلونوں کا جائزہ پیش کرتا ہے۔

تازہ ترین