• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفیلے موسم میں کرسمس کی خوشی مناتے سانتا کلازکا ایڈونچر

برطانیہ میں جہاں ایک طرف شدید سردی اور ریکارڈبرف باری نے نظامِ زندگی تہس نہس کر دیا ہے وہیں اس سانتا کلاز نے برف میں اسکینگ کرتے ہوئے انوکھے ایڈونچر کا آغاز کر دیاہے ۔

برطانوی گاؤںRhosllanerchrugogکے علاقے میں ایک سانتا نے لوگوں میں کرسمس کا جوش و خروش بڑھانے اور انہیں لطف اندوز کرنے کے لئے ایک گاڑی کے پیچھے رسی باندھ کر اسکینگ کرنے کی ٹھانی اور گھوڑے نما اسکی بلیڈزپر اسکینگ کرتے ہوئے خوب ایڈونچر کیا۔

نہایت مہارت سے رسی کو تھامے برف کی موٹی تہہ پراسکینگ کرتے سانتا کو دیکھ کر لوگوں کی کرسمس کا جوش ایک بار پھر سے بڑھ گیااورلال رنگ کے سانتا لباس میں اسکینگ کی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے شخص کو دیکھ کرداد دینے پر مجبورہو گئے۔

 

تازہ ترین