• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے انتخابی امیدوار نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندرا مودی گجراتی کھانوں کو ناپسند کرتے ہیں، وہ تائیوانی مشرومز کے شوقین ہیں ، جس کے ایک ٹکڑے کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما اور امیدوار الپیش ٹھاکر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ عام آدمی ہیں لیکن ایسانہیں ہے، دعوے کے برعکس انہیں گجراتی کھانے بھی پسندنہیں، وہ تائیوان سے درآمد کیے گئے مشروم کھاتےہیں، جس کا ایک ٹکڑا 80ہزار روپے کا ہے اور وہ ہر روزپانچ ٹکڑےکھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی میری طرح کالے تھے لیکن تائیوانی مشروم کھا کھا کر ’’گورے‘‘ ہوگئے۔

الپیش ٹھاکر کا کہنا تھا کہ مودی جو کھاتے ہیں وہ عوام نہیں کرسکتے کیونکہ یہ غریبوں کے لئے نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بناس کانتھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے ایک ہزار 500کروڑ روپے متاثرین تک نہیں پہنچے بلکہ وہ گجرات میں بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جیبوں میں چلے گئے۔

تازہ ترین