• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کے مجوزہ ایف ٹی پی میں پاکستان نظر انداز

Icc Plan

آئی سی سی کے مجوزہ فیوچر ٹور پرگرام (ایف ٹی پی) میں پاکستان کو آئرلینڈ، زمبابوے اور افغانستان سے بھی کم ون ڈے میچز ملے ہیں، جبکہ ٹیسٹ میچز میں بھی بنگلہ دیش پاکستان سے آگے ہے۔

مجوزہ ایف ٹی پی ڈرافٹ میں پاکستان کو 38 ایک روزہ میچز ملے ہیں جو کہ تمام ملکوں میں سب سے کم ہیں۔ حتیٰ کہ زمبابوے 40 ، افغانستان 41 اور آئرلینڈ 42 میچز کے ساتھ آگے ہیں۔

ٹیسٹ میچز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 28، 28 میچز ملے ہیں ، جبکہ نسبتاً کمزور ٹیم بنگلہ دیش کو 35 ٹیسٹ دیئے گئے ہیں ۔

اس مجوزہ پروگرام سے پاکستان کرکٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں تنہائی کا احساس ہوتا ہے۔

تازہ ترین