• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر سستا اور اوپن مارکیٹ میں مہنگا ہوگیا

Inter Market Dollar Rate

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے کم ہو کر 110 روپے 40 پیسے پر آگیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 111 روپے 50 پیسے میں فروخت ہونے لگا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق مسلسل تین روز کے بعد انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں23 پیسے اضافہ ہوا جس سے انٹربینک میں ڈالر گذشتہ روز کی 110 روپے 63 پیسے کی سطح سے کم ہوکر 110 روپے 40 پیسے پر آگیا ہے ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر110 روپے 50 پیسے میں خریدا اور 111 روپے 50 پیسے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین