• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگنل کی خلاف ورزی,سائیکل سوارکی کار سے زوردار ٹکر

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

امریکی ریاست Illinoisکے شہر شکاگو میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک سائیکل سوار سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑک سے تیزی سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران مخالف سمت سے آتی تیز رفتار گاڑی سے بُری طرح ٹکرایا اورہوا میں اُڑتے ہوئے گاڑی سے دوبارہ ٹکرایا اور سڑک پر جا گرا۔

یہ حادثہ سائیکل سوار کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جو سگنل توڑ کر گزرنا چاہتا تھا جس میں نوجوان خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا اور کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیاتاہم اُسکی سائیکل کا کباڑہ نکل گیا۔

 

تازہ ترین