• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ ریسلنگ:پاکستانی دستہ جنوبی افریقا روانہ

Common Wealth Games

کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کا12 رکنی دستہ جنوبی افریقا روانہ ہو گیا ہے۔

چیمپئن شپ 14 سے 17 دسمبر تک جوہانسبرگ میں ہوگی جس میں پاکستان کی 9 رکنی ٹیم اور 3 آفیشلز شریک ہیں۔ پاکستانی پہلوان گریکو رومن اور فری اسٹائل میں حصہ لیں گے ۔

قومی ٹیم محمد بلا ل، عبدالوہاب، مدثر حسین، غلام غوث، عبدالرحمان، عمیر احمد، محمد انعام، طیب رضا اور احمد بٹ پر مشتمل ہے۔

ایونٹ میں حصہ لینے والے پہلوانوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں میڈلز حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

تازہ ترین