• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم ممالک تنازعات بھلا کر امریکا کو مضبوط رد عمل دیں، خواجہ آصف

Bait Ul Muqaddas Is The First Muslim Qibla

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، مسلم ممالک تنازعات بھلا کر امریکا کو متفقہ مضبوط رد عمل دیں ۔

ترکی کے شہر استنبول میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرنے والے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کی حیثیت تبدیل کرنےکی کوشش سے مسلمانوں کےجذبات مجروح ہوں گے۔بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرناسلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ امریکی فیصلہ عالمی روایات اور ریاستی طرز عمل کے خلاف ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ دنیا بھر میں لوگ بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کی مخالفت کررہے ہیں۔

تازہ ترین