• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی تو میں جوان ہوں، 87 سالہ دادی اماں کا رقص کرنے کا شاندار مظاہرہ، دیکھنے والے خوب محظوظ ہوئے۔

کہتے ہیں دل جوان ہو تو انسان کبھی بوڑھا نہیں ہوتا، اس کا عملی مظاہرہ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے، جس میں ایک بوڑھی خاتون نے ڈانس کر کے سب کو حیران کردیا ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 87سالہ بوڑھی خاتون نے گانے کی دھن پر بریک ڈانس کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا، جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

دادی اماں کے ڈانس کی اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے، جسے دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین