• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی سے ملاقات

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی ان دنوں ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دورے کے دوسرے دن پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی، ریئر ایڈمرل (یو ایچ) ابراہیم اوزدیم کوثر (Ibrahim Ozdem KOCER) اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن ریئر ایڈمرل (یوایچ) قادر یلدز (Kadir YILDIZ) سے ملاقاتیں کیں۔

ترکش نیول اکیڈمی آمد پر کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔

بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر ترکش نیول اکیڈمی اور کمانڈر نیول ٹریننگ اینڈ ایجوکیشن سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور بشمول نوجوان آفیسرز کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے اورپیشہ ورانہ وتعلیمی تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش نیول اکیڈمی کے تربیتی نظام پر بریفننگ بھی دی گئی۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ترکش نیول اکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور مڈ شپ مین اور کیڈٹس سے غیر رسمی بات چیت بھی کی۔

تازہ ترین