• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان چینی مزدور کا جمناسٹک کا شاندار مظاہرہ

یوں تو آپ نے جمناسٹک کے کئی ماہر کھلاڑیوں کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگا۔

تاہم ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جو بنا کسی تربیت کے جمناسٹک صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

چین کے صوبے گویزوسے تعلق رکھنے والے 19 سالہ رین چونگ نامی مزدور نے تعمیراتی کام کے دوران توازن برقرار رکھتے ہوئے جسمانی لچک کا ایسا شاندار مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

چینی مزدور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہے، جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور مزدور کی مہارت کی داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین