• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہوگئی، اویس لغاری

Power Output Exceeded Consumption Awais Laghari

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ملک بجلی کی پیداوار کھپت سے زیادہ ہوگئی،جو سستی بجلی دے گا اسے ہم اپنے سسٹم میں شامل کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے ہم آج اگلے مرحلے میں داخل ہوگئے، اب بجلی زیادہ ہے، اضافی پیدوار مسابقتی بڈنگ کے ذریعے کریں گے،ہائیڈل پیدوار کے ٹیرف پر کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں آکر مقابلہ کریں،کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے وفاق نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اب ایک نئے مرحلے میں داخل ہوچکا، بجلی پیدا کرنے کی کمپنیوں کو متعارف کروانے کی پالیسی ریوائز کرنے کی ضرورت ہے،اب بجلی زیادہ ہے، اضافی پیدوار مسابقتی بڈنگ کے ذریعے کریں گے، ہم سمجھتے ہیں ہائیڈل پیدوار کے ٹیرف پر کمپنیاں اوپن مارکیٹ میں آکر مقابلہ کریں۔

اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ونڈ اور سولر کی پہلی مسابقتی بولی آج سے آٹھ ہفتے بعد لگائی جائے گی، ہم نے نندی پور سے تین گنا کم قیمت پر کام کر کے دکھادیا ہے، ہمیں بجلی مسابقتی بڈنگ کے ذریعے چاہیے،میں نے سستی بجلی بنانے کا فرض ادا کرنا ہے، نقصان والے فیڈرز کو آؤٹ سورس اور ٹھیکے پر دینے کا بھی سوچ بچارکررہے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی چوری کنڈے سے ہوتی ہے، ٹیکنالوجی میں کنڈے کاپتہ چلنا اس وقت ممکن نہیں، بجلی چوری سے 135 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے، جہاں بجلی چوری نہیں ہے وہاں لوڈشیڈنگ نہیں ہے، بجلی کی فراہمی صرف بجلی چوری کے ترازو پر تولی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی صوبائی اور سیاسی بنیاد پر کسی کو بجلی دینے اور نہ دینے کافیصلہ نہیں ہوتا، جہاں بجلی چوری ہورہی ہوگی وہاں چوبیس گھنٹے بجلی نہیں ملے گی، ا اگلے ہفتے کمپیوٹر ایپلی کیشن لانچ کررہے ہیں۔

اویس لغاری نے یہ بھی کہا کہ میٹر نمبر سے بجلی کی فراہمی کا پتہ چل جائے گا، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہے، پاکستان میں پاور سیکٹر کو دنیا کے ایڈوانس سیکٹر میں لے کر جائیں گے۔

اس موقع پر وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے وفاق نہیں، خیبر پختونخوا نے ساڑھے تین سال وفاق کے پیسے رکھے، ڈیڑ سال کا کام چھ مہینے میں کے پی کے، کے لیے کررہے ہیں۔

تازہ ترین