• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :طالبہ بس کی زد میں آکر جاں بحق

Lahore Students Died To The Bus Accident

لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ بس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ ارم منظوربس میں سوار ہوتے ہوئے گر گئی، جو بس کی زد میں آگئی، حادثے کے نتیجے میں طالبہ موقع پردم توڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہوگیا،طالبہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس سے قبل لاہور کے جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی اور رکشا میں ٹکرسے ایک خاتون جاں بحق اور6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ بچے سمیت 6افراد زخمی ہو گئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق گاڑی میں تین افراد سوار تھے جو موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین