• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے سروسز اسپتال میں نومولود بچی کے اغواء کا واقعہ

A Kidnapping Baby Incident Took Place In Lahores Hospitals

لاہورکے سروسز اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا کی ایک ا ور وڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے، مبینہ اغواء کار خاتون نے لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھار رکھاتھا۔

ملزمہ نے اسی اسپتال میں ایک واردات ناکام ہونے کےبعد دوسری واردات کی جوکامیاب رہی، اغواء کی وارداتیں اسپتال کی سکیورٹی پرسوالیہ نشان بن گئیں۔

لاہور کےسروسز اسپتال سے نومولود بچی کے اغواء کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اغوا کارخاتون نے ڈاکٹرکا روپ دھار رکھا ہے۔

پہلی فوٹیج میں اسی ملزمہ نے ایک نومولود کو اغواء کرنے کی کوشش کی جو بچے کی ایک رشتے دار خاتون نےساتھ ساتھ رہ کر ناکام بنادی۔

ملزمہ نے اس پر بس نہ کی اوردوسری واردات کرڈالی، اس نے لیڈی ڈاکٹر کا روپ دھار ا اور ایک مرد بھی ساتھ لیا، فوٹیج میں اس مرد کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،اغواکار خاتون نے نقاب بھی کررکھا تھا۔

باغبان پورہ کے شبیر کی بچی کو 6روز قبل سروسز اسپتال سے اغوا کیا گیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچی رشتے داروں کے حوالے کردی تھی، اغواء کا واقعہ بعد میں پیش آیا۔

بچی کے والدین اوراسپتال انتظامیہ جو بھی کہیں، لیکن یہ واقعات اس بڑے اسپتال کی سیکورٹی پر بڑا سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

تازہ ترین