• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: سانتا کلاز کاسٹیومز پہنے کتوں کی دلچسپ پریڈ

امریکی ریاست کولاراڈو میں سانتا کلاز کاسٹیومز پہنے پالتو کتوں کے درمیان دلچسپ پریڈ کا انعقاد کروایا گیا۔

کولاراڈو کے شہر بریکین ریج میں ہر سال دسمبر کے دوسرے ہفتے منعقد کئے جانیوالے اس ایونٹ میں مقامی افراد اپنے پالتو کتوں کو سانتا کلاز کا کاسٹیوم پہنا کر پریڈ میں شریک ہوتے ہیں اور اس دوران سرد موسم سے بھی خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

اس سالانہ پریڈ میں چھوٹے، درمیانی اور بڑے سائزکے کتوں نے حصہ لیا جبکہ کچھ معذور کتے بھی اپنے مالکان کے ہمراہ کرسمس کی خوشی میں سڑکوں کر پریڈ کرتے دکھائی دئیے۔

تازہ ترین