• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ،ٹرمپ کا فیصلہ مسترد

Organisation Of Islamic Cooperation Meeting Rejects Trumps Decision

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دار الحکومت قرار دے دیا ہے۔

استنبول میں منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت کے فیصلے کو یک طرفہ اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر سے اپنا متناعہ فیصلہ واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں عالمی برادری سے بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

سلامتی کونسل سے القدس کی قانونی حیثیت کا تعین اور توثیق کرنے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے سمیت فلسطینیوں کے جان، مال اور حقوق کو عالمی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین