• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرات سے نمٹتی خاتون کی کہانی ’ ہوسٹائیل ‘

خطرناک مخلوق سے بچنے کی کوشش کرتی بہادر خاتون پر مبنی ہالی وڈ کی نئی ہارر تھرلر فلم’ہوسٹائیل‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارو رائٹر میتھیو ٹوری کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی تباہی کے اس دور کی عکاسی کر رہی ہے، جب ایک خاتون خطرناک حالات سے گزرتے ہوئے نہ صرف بھوک اور پیاس کا سامنا کرتی ہے۔

اس دوران گہرے زخم بھی خاتون کی جان کا وبال ثابت ہوتے ہیں، تاہم ہمت اور جرات سے خطرات سے نمٹتے ہوئے یہ اپنے دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے ۔

اس دہشت ناک ڈرامہ فلم میں نامور ہالی وڈ اداکار بریٹنی ایش ورتھ، گریگری فیٹوسی، جیویئر بوٹیٹ، جے بینڈکٹ، ڈیوڈ گیس مین، کارل گیریسن، رچرڈ میمئن اور گیری نیپولی سمیت کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوں گے۔

ایکشن، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ ہارر فلم آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیں گی۔

تازہ ترین