| |
Home Page
اتوار 3؍ جمادی الاوّل 1439ھ 21 ؍ جنوری2018ء
December 13, 2017 | 08:57 pm

من گھڑت بات پھیلانے پر مودی معافی مانگیں : منموہن

Modi Apologizes On Spreading The Matter Munmohan

Modi Apologizes On Spreading The Matter Munmohan

بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان سے ساز باز کے الزامات پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے جھوٹی اور من گھڑت بات پھیلانے پر مودی قوم سے معافی مانگیں۔

من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی کو گجرات میں ناکامی کا خوف ہے، مودی نے دہشت گرد حملوں کے باوجود بن بلائے پاکستان کا دورہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی وزیراعظم کےعہدے کا پاس رکھیں، جھوٹی اور من گھڑت باتیں پھیلا کر مودی خطرناک رجحان قائم کر رہے ہیں۔

سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اور دیگر پاکستانی حکام سے عشائیے پر ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے الزام لگایا ہے کہ کانگریس گجرات میں بی جے پی کو ہرانے کے لیے پاکستان سے سازباز کر رہی ہے۔