• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Railway Announces Discount For Senior Citizens

ریلوے نے بزرگ شہریوں کے لیے ٹرین کے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مسافروں کو لوئر اے سی کلاس کے کرایوں میں 25فیصد اور اکانومی کلاس میں 50فیصد رعایت دی جائے گی۔

سینئر سٹیزنز کو آن لائن بکنگ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن بکنگ کی سہولت اپ اور ڈاون کی 26 مختلف ٹرینوں میں فراہم کی گئی ہے۔

تازہ ترین