• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے بھارت اور سنگاپور کو ہرادیا

Asian Netball Championship Pakistan Beats Indian And Singapore

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے افتتاحی روز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت اور سنگاپور کو شکست دے دی، پاکستان کل ہانگ کانگ کے خلاف میچ کھیلے گا۔

کوالالمپور میں شروع ہونے والے ایونٹ کے پہلے روز پاکستان ٹیم چھائی رہی جس نےاپنے دونو ں میچوں میں فتح سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان نے صبح کے سیشن میں سنگاپور کی ٹیم کو 55کے مقابلے میں 72گولز سے شکست دی۔

شام کے سیشن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

پہلے کوارٹر سے ہی بھارت کے خلاف برتری قائم کی جو آخر تک برقرار رکھی، پاکستان نے بھارت کے خلاف 41کے مقابلے میں 70گول سے فتح حاصل کی۔

دونوں میچز میں پاکستان کی جانب سے محمد اختر، عابد علی اور علی رضا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان ٹیم کل/آج ہانگ کانگ کے خلاف میچ کھیلے گی۔

تازہ ترین