• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس میں ’ فرڈینینڈ‘ کا رنگا رنگ پریمئر

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم فرڈینینڈ کے رنگارنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں معروف ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا سمیت فلم میں آواز کا جادو جگانے والے دیگر فنکاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

کارلوس سلڈانہا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے بیل کے گرد گھوم رہی ہے، جسے لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہوتی ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں معروف امریکی ریسلر جان سینا، مارک ویلے، جیبریل ایجلیسیاس، کیٹ میک کینن، پال فیج اور ٹریور نوہ سمیت دیگرشامل ہیں۔

پال فیج اور جان ڈیور کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20th سنچری فاکس کے بینر تلے 15دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین