• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، خواجہ آصف

Parliament Will Complete Its Tenure Khuwaja Asif

وزیر خارجہ خواجہ آصف کا برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہیں کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری نہ کریں یا انتخابات ملتوی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنا ایجنڈا لگ بھگ 70 سے 80 فیصد پورا کرچکی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں کا مخالفت کرنا جمہوری حق ہے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

میاں نواز شریف کے قوم سے کیے گئے سارے وعدے ایفا ہونگے، نواز شریف سے ملیں گے مگر بہت اہم اور بڑی ملاقات کی بات غلط ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نیب کا اپنا عمل ہے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، نیب کا حق ہے ہمارے خلاف الزامات ثابت کریں اور ہمارا حق ہے اپنا دفاع کریں، پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا ہے۔

تاہم ملک میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ ختم ہورہی ہے جلد تمام مسائل پر قابو پالیں گے،  کرنسی میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

ملک میں جمہوریت کے غیر مستحکم ہونے کا تاثر غلط ہے۔

تازہ ترین